Archive

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان آئرلینڈ ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
دوسری جانب آئرش کپتان نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button