بزنس

حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کرکے 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کرکے 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر حکومت نے دسمبر کے ابتدائی 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ نوٹی فکیشن کے مطابق، 3 روپے 72 پیسے کے اضافے کے بعد پیٹرول 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ دوسری جانب، لائٹ ڈیزل کی قیمت 48 پیسے فی لیٹر کم کرکے 151 روپے 73 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 62 پیسے کم کرکے 164 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 نومبر کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا تھا، اور اعلان کیا تھا کہ پیٹرول 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 31 اکتوبر کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button