واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی زبان میں موصول ہونے والے پیغامات کو براہِ راست اپنی زبان میں ترجمہ کر سکیں گے
کیلیفورنیا: میٹا کی فوری پیغام رسانی ایپ، واٹس ایپ، ایک نئے ٹرانسلیشن فیچر کے ساتھ صارفین کے لیے آسانی فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی زبان میں موصول ہونے والے پیغامات کو براہِ راست اپنی زبان میں ترجمہ کر سکیں گے تاکہ انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
واٹس ایپ کے اس نئے ٹرانسلیشن فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ صارفین کی پرائیویسی کو متاثر کیے بغیر رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جب صارفین اپنے پیغامات اور چینل اپڈیٹس کا ترجمہ کرتے ہیں، تو کوئی ڈیٹا تھرڈ پارٹی سروسز یہاں تک کہ واٹس ایپ کے اپنے سرورز کو بھی نہیں بھیجا جائے گا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر تیار ہو رہا ہے اور جلد ہی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی مطلوبہ زبان کو ایک بار ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور پھر انٹرنیٹ کے بغیر بھی اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔