اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار سے تجاوز کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شروع میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 430پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 74 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
400سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 74229پر جا پہنچا۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کا بینچ مارک شیئر انڈیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 74 ہزار پوائنٹس پر جانے کے بعد 73 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں انڈیکس میں 78.6فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب تک 14.1فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں