Archive

لاہور شہر کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

مریم نواز کی چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے اشتراک سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شنگھائی کے لونگ گانگ ڈسٹرکٹ میں چین کی ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان لاہور کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور انہیں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں دفتر قائم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے کمپنی کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے اور ریٹیل آفس کے قیام کے ساتھ آفٹر سیل سروس سینٹر کھولنے کی بھی دعوت دی۔

دورے کے دوران مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کو ایک جدید ڈیجیٹل سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے وانگ چینگ ڈونگ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، اور صحت و تعلیم کے شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button