لائف سٹائل

معروف میزبان نے بغیر کسی ڈائٹ یا ورزش کے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

نمک کی مقدار کم کرکے وزن کم کریں، شائستہ لودھی کی حیرت انگیز ٹپ

مارننگ شو کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے 3 دن میں بغیر کسی ڈائٹ یا ورزش کے ایک کلو وزن کم کرنے کا آسان اور دلچسپ طریقہ بتادیا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران، ندا یاسر نے شائستہ لودھی سے وزن کم کرنے کے لیے ایک مؤثر ڈائٹ کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر شائستہ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ "دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو مکمل طور پر low sodium یا low fat milk ہو۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ انسانی جسم کے لیے نمک کا استعمال ضروری ہے، لیکن اس کی مقدار اور معیار بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ شائستہ نے مزید کہا کہ وہ ایک آسان تجربہ تجویز کرتی ہیں جو ہر کوئی خود کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق، آج ہی اپنا وزن کیجیے اور اگلے 3 دن کے لیے نمک کا استعمال ترک کر دیں۔ تین دن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا وزن ایک سے ڈیڑھ کلو تک کم ہو چکا ہوگا۔

شائستہ لودھی نے مشورہ دیا کہ کھانے کی ٹیبل سے سفید نمک کا مکمل طور پر خاتمہ کریں اور اس کی جگہ گلابی نمک (pink salt) یا قدرتی نمک استعمال کریں۔ یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ہوگا بلکہ صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button