Archive

بالی ووڈ کے معروف اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی میں شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کی آنکھ پر چوٹ، فلم کی شوٹنگ معطل

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں اکشے کمار اپنی نئی فلم *ہاؤس فل 5* کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ پر چوٹ آئی۔

حادثے کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ *ہندوستان ٹائمز* کی رپورٹ کے مطابق، سیٹ پر موجود ذرائع نے بتایا کہ اکشے ایک اسٹنٹ کر رہے تھے جب ایک چیز ان کی آنکھ سے ٹکرا گئی۔ فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا، جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے چوٹ کے باوجود جلد از جلد شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے بتایا ہے کہ *ہاؤس فل 5* 6 جون 2025 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button