بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ان پر فرد جرم عائد کی اور اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں منعقد ہوئی
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی جیل کے باہر سے آکر عدالت میں حاضر ہوئیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان پہلے ہی مختلف کیسز میں گرفتار ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں سب سے پہلے عدت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں دیگر مقدمات میں گرفتاریاں اور رہائی کے احکامات آتے رہے۔ دوسری جانب، بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری ہونے کے بعد رہائی پا چکی ہیں اور مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔
علاوہ ازیں، آج ہی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو لاہور کے تھانہ شادمان کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ان پر فرد جرم عائد کی اور اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں منعقد ہوئی۔