کھیل
پاکستانی فاسٹ بولر حارژ رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، حارث رؤف کا ماہِ نومبر یادگار بن گیا
دبئی: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف کو شاندار کارکردگی پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقہ کے مارکو یینیسن بھی شامل تھے، لیکن حارث رؤف نے اپنی عمدہ کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ ایوارڈ حارث رؤف کو نومبر کے مہینے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 22 سال کے طویل انتظار کے بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی، جس میں حارث رؤف کا کلیدی کردار رہا۔ نومبر کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کر کے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔