لائف سٹائل

مریم نفیس کی پھوپھو سے متعلق گفتگو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

مریم نفیس نے حال ہی میں ’اونلی گرلز‘ نامی شو میں شرکت کی

مریم نفیس نے پھوپھو سے متعلق گفتگو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرےکئے۔ مقبول اداکارہ مریم نفیس نے حالیہ یوٹیوب شو اونلی گرلز میں شرکت کے دوران اپنی پھوپھو کے بارے میں نفرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹاکسک قرار دیا ۔

شو کے دوران مریم نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اپنی خوبصورت اور چمکتی رنگت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے صاف ماحول کی بدولت ان کی جلد بہتر رہی لیکن کراچی منتقل ہونے کے بعد جلد کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد کے لیے کسی خاص پروڈکٹ کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ زیادہ پانی پینا ان کی خوبصورتی کا راز ہے، اور روزانہ 2 سے ڈھائی لیٹر پانی پیتی ہیں۔

انہوں نے اپنی جلد کی خوبصورتی کو جینیاتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین، خاص طور پر والدہ، خوبصورت ہیں، اور انہیں ان سے یہ خصوصیت ملی ہے۔

ایک اور سوال میں جب ان سے دیرینہ دوست عثمان خالد بٹ اور شوہر امان احمد میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے دونوں کو منتخب کیا اور کہا کہ وہ کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شوہر کو منتخب کریں گی تو عثمان خالد بٹ ناراض ہو جائیں گے اور اگر دوست کو منتخب کریں گی تو شوہر خفا ہوں گے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں مریم نفیس نے کہا کہ وہ محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کسی بھی منصوبے میں کام نہیں کرنا چاہتیں۔ اس کے برعکس انہوں نے بھارتی اداکاراؤں راکھی ساونت، کنگنا رناوٹ اور پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور عائزہ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

پروگرام کے دوران میزبان دنانیر مبین نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ اپنے والدین یا دادا، دادی کو "کینسل کلچر” کے بارے میں سمجھانا چاہیں تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر مریم نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین سے کہیں گی کہ "پھوپھو کے گھر نہ جائیں۔”

مریم نے ہنستے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی پھوپھیوں کو پسند کرتے ہوں گے، لیکن ان کی پھوپھی ان کے لیے قابل پسند نہیں ہیں۔ میزبان نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی پھوپھو کے ساتھ اختلافات کو ختم کریں، جس پر مریم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ نے اپنی پھوپھو کے بارے میں انگریزی کا لفظ "ٹاکسک” استعمال کرتے ہوئے ان سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مریم نے یہ بات مذاق میں کہی یا حقیقتاً اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button