Archive

پنجاب حکومت کا کسانوں کو کسان کارڈ دینے کا فیصلہ

ُپنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے کسان کارڈ جار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جا سکتی لہٰذا کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کسان کارڈ جاری کرے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا، گندم اسکینڈل پر اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہو سکیں؟ ۔ گندم امپورٹ کر کے خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایاگیا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button