پاکستان
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے کسی بھی قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی کو بے دخل نہیں کیا جا رہا، لیکن غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر امریکی سفیر نے کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکا، ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی 2025 : پہلے ایونٹ کا پرومو جاری

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو جدید ادارے کے طور پر فعال بنانے کے لیے امریکی تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل فرانزک ایجنسی کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے بھی تعاون پر زور دیا گیا۔

محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قانونی حیثیت رکھنے والے کسی بھی غیر ملکی کو نکالنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، تاہم غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button