Archive

بھارتی ٹیم کی 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد سنیل گواسکر ٹیم پر سخت تنقید

دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد گواسکر کا کھلاڑیوں کو عملی اقدامات کا مشورہ

نئی دہلی : دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو فوری عملی اقدامات کا مشورہ دیا۔

پانچ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے دن 19 رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب بقیہ تین میچز کو تین میچوں کی الگ سیریز سمجھ کر کھیلا جائے، یہ بھول جائیں کہ یہ پانچ میچوں کی سیریز ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ وقت ہوٹل کے کمروں میں بیٹھ کر ضائع کرنے کا نہیں بلکہ پریکٹس سیشنز پر مکمل توجہ دینے کا ہے۔ کھلاڑیوں کو فارغ وقت کا بہتر استعمال کرتے ہوئے میدان میں پریکٹس کو ترجیح دینی چاہیے۔ چاہے صبح یا دوپہر میں، لیکن یہ دن ضائع نہ ہوں۔ اگر ٹیسٹ پورے پانچ دن چلتا تو یہی وقت کھیل میں گزرتا۔

واضح رہے کہ بھارت نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button