Archive

چترال میں امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا

یہ شکار خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت کیا گیا

چترال میں امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا۔

چترال کے توشی شاشا گیم ریزرو میں ایک 80 سالہ امریکی شکاری نے 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) ادا کر کے 49.5 انچ کے سینگ والے 11 سالہ کشمیری مارخور کا شکار کیا۔

یہ شکار خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت کیا گیا، جس کی خطیر رقم نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔ وائلڈ لائف کے مطابق، مارخور کے سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے اور شکار توشی کے مقام پر کیا گیا۔

چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے افسر فاروق نبی نے تصدیق کی کہ امریکی شکاری رونالڈ جو وٹن ایک ماہر شکاری کے طور پر سامنے آئے، جنہوں نے انتہائی قریب سے آٹومیٹک رائفل کے ذریعے نشانہ لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکاری کو مارخور تلاش کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، کیونکہ مقام سڑک کے قریب تھا۔

یہ سیزن کا پہلا شکار تھا، جبکہ اگلے شکار کے لیے بھی اتنی ہی بڑی بولی لگائی گئی ہے۔ تیسرا شکار مارچ میں متوقع ہے، جس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار ڈالر ہوگی۔

فاروق نبی نے وضاحت کی کہ شکار کی فیس کا 80 فیصد حصہ مقامی برادری کو دیا جاتا ہے، جو گاؤں کی تحفظ کمیٹی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button