پاکستان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی اور واضح ہدایت جاری کی کہ انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے عمر ایوب کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں اور اپنا قانونی دفاع جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button