علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

وزیراعلیٰ پنجاب کا 8 روزہ دورہ چین، سرکاری مصروفیات کا آغاز کل ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے 8 روزہ دورے پر پہنچ گئیں۔ چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔

وفد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل ہیں۔

مریم نواز کے دورے کا سرکاری پروگرام کل سے شروع ہوگا، جہاں وہ چین کی مختلف اہم شخصیات اور اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی بلندیوں کی انتہاؤں کو چھو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جایا جائے گا، اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button