بزنس

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے پر آ گئی

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 257 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ چاندی 3 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 915 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2 ہزار 632 ڈالر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جہاں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button