پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

سندھ، بلوچستان، اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جن کے باعث سندھ، بلوچستان، اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج سے 8 دسمبر تک مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی دوران پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، اور مالاکنڈ کے علاقوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جو سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button