پاکستان

چار سال بعد پی آئی اے کی یورپ واپسی، پروازوں کی بکنگ شروع

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنی پروازوں کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 4 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز جنوری 2025 میں پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔ مسافروں کے لیے پیرس کی پرواز پی کے 719 کی بکنگ شروع ہو چکی ہے، جو 10 جنوری کو صبح 11 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ چار سال قبل پائلٹس کے لائسنس سے متعلق تنازع کے بعد برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پی آئی اے کا دوبارہ یورپی فضائی حدود میں داخلہ قومی ایئر لائن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی معیار پر عمل پیرا ہو کر اپنی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button