Archive

گوگل کروم نے نیا فیچر متعارف کردیا

گوگل کروم کا نیا فیچر "اسٹور ریویوز" ویب سائٹس کی قابل اعتمادیت کو آسانی سے چیک کرے گا

گوگل کروم نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا مقصد صارفین کو انٹرنیٹ پر محفوظ سرفنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اسٹور ریویوز نامی یہ فیچر مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آزاد ذرائع سے ویب سائٹس کے ریویوز کو اکٹھا کرتا ہے اور ان کی سمری فراہم کرتا ہے، تاکہ صارفین کو ویب سائٹس کی قابل اعتباریت کا اندازہ ہو سکے۔

اس فیچر کا مقصد ویب سائٹس کی ساکھ کی تصدیق کا عمل آسان بنانا ہے، خاص طور پر آن لائن خریداری اور سروسز کے حوالے سے۔ "اسٹور ریویوز” فیچر صارفین کو ویب سائٹس کے بارے میں یوزر فیڈبیک کی سمری دکھائے گا، جس کے ذریعے وہ ویب سائٹس کی قابل اعتمادیت کا فوری جائزہ لے سکیں گے۔

یہ ڈیٹا قابل اعتماد ریویو پلیٹ فارمز سے حاصل کیا جائے گا، اور صارفین کو اصل ماخذ پر جا کر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔ اس فیچر سے صارفین کے لیے ویب سائٹ کی ساکھ جانچنا آسان ہو جائے گا، جس سے حساس معلومات شیئر کرنے سے قبل تحفظ کی ضمانت ملے گی۔

فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button