Archive

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف بھی شامل ہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر 2024 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف بھی شامل ہیں، جن کی یہ نامزدگی آسٹریلیا کے دورے کے دوران شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد پاکستان کو وہاں ون ڈے سیریز جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار باؤلنگ کارکردگی نے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

آئی سی سی کی فہرست میں حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن اور بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا بھی شامل ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button