شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ مئی کو نواز شریف کو صدر بنانے کی توثیق کرے گی۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا، پارٹی کے تمام ارکان مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ اجلاس میں قائم مقام صدر کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی، سی ڈبلیو سی پارٹی قائد نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی اور مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ لاہور کے دوران ان کی قائد نواز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرار داد بھی پاس ہوچکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button