پاکستان
ٹرینڈنگ

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد

عمران خان کے علاوہ شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی

راولپنڈی: 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عمران خان کے علاوہ شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو بھی حراست میں لے لیا، تاہم بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، جس میں عمران خان سمیت 143 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button