Archive

جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی

لاہور: انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے جیل ٹرائل کے لیے پیش نہ ہونے پر تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر 5 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ملزمان میں عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 19 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button