پاکستان
ٹرینڈنگ

توشہ خانہ کیس ٹو: سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ ان کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں

راولپنڈی: عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ ان کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسی روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button