Archive

ٹرمپ کا مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کرنے کا اعلان

مائیکل فول کینڈر ان کے "امریکا فرسٹ" ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مائیکل فول کینڈر ان کے "امریکا فرسٹ” ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے مائیکل فول کینڈر کو ایک ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر کے طور پر سراہا۔ اسی دوران، ٹرمپ نے گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے لیے نائب اٹارنی جنرل منتخب کر لیا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد، چارلس کشنر، کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کر دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ چارلس کشنر اب فرانس میں امریکی سفارتخانے کی نمائندگی کریں گے۔ چارلس کشنر، جو ایک مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہیں، جیرڈ کشنر کے والد اور ایوانکا ٹرمپ کے سسر ہیں۔ چارلس کشنر ماضی میں ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل میں رہ چکے ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں انہیں معاف کر دیا تھا۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button