لائف سٹائل

بھارتی کامیڈین شو کے بعد لاپتا، اہلیہ نے پولیس سے رجوع کر لیا

سنیل پال نے 2005 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیت کر شہرت حاصل کی

بھارت کے معروف کامیڈین سنیل پال، جو کہ ایک شو کے لیے ممبئی سے باہر گئے تھے، واپسی پر لاپتا ہوگئے۔ ان کی اہلیہ سریتا پال نے ان کی گمشدگی کی شکایت پولیس میں درج کروا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ سنیل پال نے شو کے لیے ممبئی سے باہر ایک شہر کا سفر کیا تھا اور اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس لوٹ آئیں گے۔ تاہم، وہ نہ پہنچ سکے اور ان کے نمبر سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔

پولیس نے کامیڈین کو ٹریس کر لیا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے، تاہم سنیل پال تاحال گھر واپس نہیں پہنچے ہیں۔ مشہور انسٹاگرام اکاؤنٹ *پاپارازی وائرل بھایانی* نے سریتا پال کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ سنیل کا پتہ لگا لیا گیا ہے، لیکن مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سنیل پال نے 2005 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیت کر شہرت حاصل کی۔ بعدازاں، انہوں نے ہم تم اورپھر ہیرا پھیری جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کیے۔

2017 میں سنیل پال نے مشہور فلمساز انیس بزمی کے خلاف عدم ادائیگی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے 20 سے 25 لاکھ روپے مختلف پروڈیوسرز کے پاس پھنسے ہوئے ہیں، اور انیس بزمی جیسے پروڈیوسر کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کو ناقابل معافی قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button