پاکستان

اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع، 2 ملزمان گرفتار

دونوں گرفتار ملزمان کے تیسرے ساتھی نے کال کرکے جھوٹی اطلاع دی تھی، تحقیقات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ پرواز دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونا تھی، لیکن بم کی اطلاع کے بعد جہاز کی روانگی فوری طور پر روک دی گئی، اور تمام مسافروں کا سامان اتار لیا گیا۔ اس دوران جہاز سے سفر کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے تیسرے ساتھی نے کال کرکے جھوٹی اطلاع دی تھی، جو اس وقت مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ ان تینوں افراد کو اسی پرواز میں سفر کرنا تھا۔

اس پرواز سے ڈپٹی اسپیکر سمیت 8 ارکان پارلیمنٹ اور 150 مسافر کراچی جانے والے تھے۔ جھوٹی اطلاع کی وجہ سے پرواز میں تاخیر اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی مزید چھان بین کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button