بین الاقوامی

جنوبی کوریا کے صدر کا مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان

مارشل لا ملک کو بحران سے بچانے کے لیے ضروری تھا،صدر یون سک یول

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یون سک یول نے رات گئے ’وائی ٹی این‘ ٹیلی ویژن پر ایک براہ راست خطاب کے دوران مارشل لا کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ملک کے آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اس اقدام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ صدر نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمانی عمل کو یرغمال بنا لیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو بحران کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

یون سک یول کا کہنا تھا کہ انہوں نے آزاد جمہوریہ کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کے خطرے سے بچانے، ان قوتوں کا قلع قمع کرنے اور آئین کے تحت ملک کے آزاد نظام کو محفوظ رکھنے کے لیے مارشل لا کا نفاذ کیا۔

البتہ، صدر نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ وہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے کس طرح کے مخصوص اقدامات کریں گے۔ یون سک یول نے ملک کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک تحریک کا ذکر کیا، جس میں پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت نے رواں ہفتے اعلیٰ استغاثہ کے خلاف مواخذے اور حکومتی بجٹ کی تجویز مسترد کرنے کی کوشش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button