علاقائی
ٹرینڈنگ

ملک سے سیاسی گند کا صفایا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کی کالز کو مسترد کر دیا، وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کالز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ان کالز کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ لاہور میں کسی کو نکلنے نہیں دیا گیا، جب عوام نکلتے ہیں تو انہیں روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔جب کو ئی لاہور میں نکلا ہی نہیں تو آپ کو کون نظر آتا؟ ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ تحریک انصاف کی ہر کال ناکام رہی ہے، کیونکہ جب عوام مشکلات سے دوچار ہوں تو وہ اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے 4 سال عوام کے درمیان گزارے اور کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی کہ امن خراب ہو۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جلسے جلوس ہمیشہ تشدد کی نظر ہوتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) یا پی ڈی ایم کے جلسوں میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کو ہے، لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد کسی نے ان پر اعتبار نہیں کیا، کیونکہ یہ مظاہرے پرامن احتجاج نہیں بلکہ تشدد تھے۔

انہوں نے 24 نومبر کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے سی ایم ایچ میں ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان پر کیلوں والے ڈنڈوں سے حملے کیے گئے، جس سے ان کی جان کو شدید نقصان پہنچا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایسے واقعات پر فخر کرنے کے بجائے شرمندگی ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button