Archive

فیفا دوستانہ میچ کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کے سپرد کی گئی ہے، اسکواڈ میں نیشہ اشرف، آرزو، اور جینہ فاروقی بطور گول کیپرز شامل ہیں

کراچی: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کے خلاف 7 دسمبر کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے فیفا دوستانہ میچ کے لیے قومی ویمنز فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کے سپرد کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں نیشہ اشرف، آرزو، اور جینہ فاروقی بطور گول کیپرز شامل ہیں۔ دفاعی کھلاڑیوں میں سارہ خان، مشعل بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گل، فاطمہ ناصر، اور نزالہ صدیقی شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز کے طور پر سوہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثنا مہدی، اور عالیہ صادق ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ فارورڈز میں زحمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول حرا، اور ایمان مصطفیٰ منتخب کی گئی ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری عدیل رزقی ادا کریں گے، جو کھلاڑیوں کو دوستانہ میچ کے لیے تیار کریں گے۔

یہ میچ قطر میں پاکستانی خواتین فٹبالرز کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اہم موقع ہوگا۔

Jan

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button