پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، وزیراعظم کی یہ سعودی ولی عہد سے گزشتہ چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، جو موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریاض میں منعقدہ واٹر سمٹ میں بھی شریک ہوں گے، جہاں وہ زمین کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس "یو این سی سی ڈی” میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے تین بڑے معاہدوں کا حصہ ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button