علاقائی

پنجاب حکومت کا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں و ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

سموگ سے پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اب بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہیں کیا جائے گا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق 30 سال سے پرانی گاڑیوں کو اکتوبر سے جنوری تک لاہور میں داخلے یا موٹروے پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن بک اور لائسنس کے ساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ سموگ سے پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھا گیا ہے تاکہ ان پر بھی یہ اصول لاگو کیا جا سکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز سرکاری گاڑیوں سے کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حکومت خود مثال قائم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ احکامات بڑی کمرشل گاڑیوں کے ساتھ نجی گاڑیوں پر بھی لاگو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button