لائف سٹائل

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

بارہویں فیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وکرانت میسی نے اچانک اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم بارہویں فیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وکرانت میسی نے اچانک اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس سے ان کے مداح حیران اور افسردہ ہیں۔

37 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 2025 میں اپنے مداحوں کے ساتھ آخری بار ملاقات کریں گے۔ وکرانت نے کہاکہ گزشتہ کچھ سال ناقابلِ یقین تھے، اور میں مداحوں کی بے پناہ محبت اور حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔

وکرانت میسی نے مزید لکھا: "جیسے جیسے میری زندگی آگے بڑھ رہی ہے، مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے خاندان کے لیے وہ فرائض انجام دوں جو اب تک ممکن نہیں ہو سکے۔ شوہر، والد، اور بیٹے کی حیثیت سے میری کچھ اہم ذمہ داریاں ہیں جنہیں نبھانے کا وقت آ چکا ہے۔”

اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے۔ تب تک کے لیے، یہ ہمارا الوداعی وقت ہے۔ آخری دو فلمیں اور گزرے برسوں کی حسین یادوں کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت میسی اپنی دو آنے والی فلموں یار جگری اورآنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو اگلے سال ریلیز ہوں گی۔ وکرانت کے اس اعلان کے بعد ان کے مداح کافی افسردہ ہیں اور ان کے کام کو یاد کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button