بزنس
ٹرینڈنگ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 194 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1274 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 15 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر 278.05 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button