زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی 20: پاکستان کی 121 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں
یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کا موقع فراہم کرے گی اور ہمارا مقصد سیریز جیتنا ہے، سلمان علی آغا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔
ٹاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ وکٹ آخری ون ڈے جیسی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔
سلمان علی آغا نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کا موقع فراہم کرے گی اور ہمارا مقصد سیریز جیتنا ہے۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ ان کے مطابق اچھی کرکٹ کھیلنے سے میچ کے نتائج پر اثر پڑے گا، چاہے ٹیم پہلے بیٹنگ کرے یا بولنگ۔
یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین موقع ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی سے ثابت قدمی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔