تھائی لینڈ میں شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک
تھائی لینڈ میں 2024 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک ہوئے۔درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے والے دارالحکومت اور اس کے گردونواح سمیت شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کا انتباہ دیا گیا ہے۔
بوڑھوںاور دائمی مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ملک کے شمال میں لامپانگ علاقے میں دورانِ ہفتہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھتے ہوئے 2023 کے قومی درجہ حرارت کے ریکارڈ 44ڈگری کے قریب پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایل نینو موسمی تغیرات جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جو سال کے گرم ترین دور سے گزر رہے ہیں، میں گرمی سے ہونے والی اموات کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔