بین الاقوامی

ٹرمپ اور ٹروڈو کی ملاقات: سرحدی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال

ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک اہم ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا

واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک اہم ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا، جس میں سرحد، تجارت، اور توانائی جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹروڈو نے فلوریڈا کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور صدر ٹرمپ سے ان کی مار-ا-لاگو رہائش گاہ پر عشائیے میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں کئی اہم مسائل پر بات چیت کی گئی جنہیں دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر حل کرنا ہو گا۔ ان میں فینٹینیل اور منشیات کے بحران کا خاتمہ، غیر قانونی ترکِ وطن سے پیدا ہونے والے مسائل، اور ایسے تجارتی معاہدے شامل ہیں جو امریکی کارکنوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کینیڈین وزیرِاعظم نے امریکی خاندانوں کو متاثر کرنے والی منشیات اور دیگر بحرانوں کے خلاف تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button