سعودی عرب میں بین الاقوامی دستکاری نمائش کا انعقاد
دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ہنر مندوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی
ریاض : سعودی عرب میں بین الاقوامی دستکاری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ہنر مندوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شاندار نمائش میں کئی ممالک کے دلکش دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے، جن میں انڈونیشیا کی دستکاریوں کے لیے خصوصی پویلین کا اہتمام کیا گیا۔ انڈونیشی پویلین میں "باٹک آرٹ ورک کے فن پارے خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
انڈونیشی ہنر مندوں نے اپنی روایتی باٹک دستکاری کی تکنیکوں کو سعودی عرب کے مختلف خطوں سے متاثر ہو کر تخلیقی شکل دی۔ ان فن پاروں میں روایتی اور جدیدیت کا امتزاج دیکھنے کو ملا، جو ثقافتی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔
یہ نمائش نہ صرف مختلف ممالک کے ہنر مندوں کے کام کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ثقافتوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔