پاکستان

آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف تیسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد شہروں میں مہنگائی کیخلاف تیسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال اور کاروباری مراکز بند رہے۔
سدھنوتی آزاد کشمیر میں چاروں تحصیلوں سے احتجاجی قافلے تراڑکھل پہنچنا شروع ہو گئے، بلوچ اور اعوان آباد میں انتظامیہ کی طرف سے کھڑی رکاوٹوں کو مظاہرین نے ہٹا دیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے۔ بھمبر میں انٹرنیٹ سروس جبکہ باغ میں انٹر نیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
گزشتہ روز مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد رات گئے تبدیل کردیا۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہو گا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button