لائف سٹائل

مریم نفیس اور امان احمد نے پہلے بچے کی آمد متوقع

اداکارہ کی پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر، ہدایت کار امان احمد کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

29 نومبر کو شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مریم اور امان کو الٹراساؤنڈ رپورٹس دکھاتے اور ننھے جوتے تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریم نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس نئے اضافے پر بے حد خوش ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جبکہ دونوں کی منگنی 2021 میں ہوئی تھی۔ شادی سے قبل بھی ان کا شمار شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

شادی کے بعد مریم نے مختلف انٹرویوز میں کہا تھا کہ وہ فی الحال بچوں کی پیدائش کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتیں۔ تاہم، شادی کے دو سال بعد اداکارہ نے اپنے حمل کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کے ہاں جلد ہی بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

چند ہفتے قبل، مریم اور امان کو برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، لیکن اس وقت ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی ’بے بی بمپ‘ نظر نہیں آیا تھا۔ اب بھی اداکارہ نے بغیر کسی واضح ’بے بی بمپ‘ کے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button