پاکستان

عمر ایوب کا ڈی چوک میں مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ

ڈی چوک پر پرامن مظاہرین کو شہید کیا گیا، اس واقعے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما، عمر ایوب نے چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر پرامن مظاہرین کو شہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

عمر ایوب نے ڈی چوک پر آپریشن کے آغاز کے بعد پارٹی قیادت کے وہاں سے فرار ہونے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ، امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آخری لمحوں تک اسلام آباد میں موجود تھے۔ تاہم، اسنائپرز کی فائرنگ شروع ہونے کے بعد انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل، سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا، جس کے آغاز پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے تھے، جب کہ دیگر کارکنان بھی فوراً وہاں سے چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button