پاکستان
ٹرینڈنگ

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم

یہ تاریخ ساز دن ہے، پابندی کا خاتمہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں سہولت فراہم کرے گا، خواجہ آصف

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو یورپ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس کے لیے ٹیکنیکل آپریشنل سیٹفیکیشن (ٹی سی او) جاری کر دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن تاریخ ساز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی کا خاتمہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، اس فیصلے سے نجی ایئرلائنز کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی آئی اے پر برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی پابندی ہٹانے کی امید ہے، اور یہ کامیابی عالمی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیار کو پورا کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 1 جولائی 2020 کو ایاسا نے پی آئی اے کے یورپی فضائی آپریشنز کے اجازت نامے کو عارضی طور پر چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو ایاسا نے پی آئی اے پر پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button