ٹیکنالوجی

گوگل کا لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا اعلان

8 دسمبر کے بعد لوکیشن ہسٹری کا ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو گا،گوگل میپس

گوگل نے اپنی لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کر دی جائے گی، جس میں وہ ڈیٹا بھی شامل ہو گا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کر کے محفوظ کرتا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے مطابق، ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں اب محفوظ نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کو ان تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور یکم دسمبر 2024 سے تین ماہ سے زیادہ پرانا لوکیشن ہسٹری ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل، گوگل نے دسمبر 2023 سے اپنی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کی بجائے صارف کی ڈیوائسز پر محفوظ کرنا شروع کیا تھا، لیکن اب نئی اپ ڈیٹ کے تحت یہ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ اپنے ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر اس ڈیٹا کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ گوگل نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ 8 دسمبر تک تین ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر لیں، کیونکہ 8 دسمبر کے بعد یہ تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے آپ کو takeout.google.com پر جانا ہوگا۔ وہاں آپ کو لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ باقی تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کر کے،نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعدCreate Exportکا انتخاب کریں، اور جب ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہو گا، آپ کے پاس ٹائم لائن ڈیٹا کی محفوظ کاپی موجود ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button