Archive
زمبابوے کیخلاف میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
قومی ٹیم نے تیسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی اور دوسرے میچ کی ہی ٹیم میدان میں اتاری ہے
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
بلاوایو میں جاری میچ کے دوران کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کہا کہ ان کی حکمت عملی بڑا اسکور کرنے اور حریف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی ہوگی۔
قومی ٹیم نے تیسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی اور دوسرے میچ کی ہی ٹیم میدان میں اتاری ہے۔
یاد رہے کہ تین میچز پر مشتمل سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، جس کی وجہ سے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔



