جنوبی افریقہ کابین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کا مطالبہ
جمہوریہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی جانب سے رفح میں شروع کیے گئے حملوں سے غزہ کے شہریوں کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کے جواز میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف سے نئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
آئی سی جے نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ نے عدالت سے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں فوری طور پر نئے اقدامات پر فیصلہ سنانے کی اپیل کی ہے۔
جنوبی افریقہ کی درخواست میں اسرائیل کے خلاف 26 جنوری اور 28 مارچ کو آئی سی جے کے حکم امتناعی غزہ اور رفح میں بگڑتے حالات اور نئے حقائق پر پورا نہ اترنے کے جواز میں نئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسرائیل نے عدالت کے حکم امتناعی کی مسلسل تعمیل نہیں کی اور غزہ میں اپنی "خوفناک خلاف ورزیاں” جاری رکھی ہوئی ہیں۔
درخواست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدالت کو اسرائیل کو نسل کشی کنونشن میں حکم امتناعی اور اس کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے مدعو کرنے سے زیادہ کچھ کرنا چاہیے، "اسرائیل کی جانب سے رفح اور غزہ کے دیگر حصوں میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں نسل نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔”
یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اسرائیل کو اپنا فوجی آپریشن فی الفور روکنے کا حکم دے۔