بین الاقوامی

جرمنی کے جنوبی علاقوں میں شدید برفباری،نظام زندگی مفلوج

برفباری کے باعث سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے، جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے

برلن: جرمنی کے جنوبی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد موسم نے ڈرامائی انداز میں کروٹ لی، جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ برفباری کے باعث سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے، جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ کئی مقامات پر حادثات پیش آئے، جن میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق، برفباری کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔

مزید برفباری کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button