پاکستان
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی احتجاج کے سبب سکیورٹی سخت، تمام راستے آج بھی بند

جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ کی سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، خاص طور پر چائنہ چوک اور ڈی چوک پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے ڈی چوک کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کی صورتحال اور پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

کٹی پہاڑی پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید مڈبھیڑ ہوئی، جہاں مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے آگے نکل گئے جبکہ پولیس نے شیلنگ کی۔ ہکلہ انٹرچینج پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سڑک کنارے موجود جھاڑیوں کو آگ لگا دی۔

احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف سڑکیں بند ہیں۔ اسلام آباد آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ میٹرو بس سروس بھی معطل ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ کی سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔

دوسری جانب لاہور میں احتجاج کے باوجود شہر کے اندر معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں، لیکن لاہور سے دیگر علاقوں کو جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔

سکھر ملتان موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے، جبکہ جی ٹی روڈ مختلف مقامات جیسے لالہ موسیٰ، کھاریاں، اور سرائے عالمگیر پر بدستور بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button