ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کا ویب براؤزر کروم کو ٹکر دینے کے لیے تیار

اوپن اے آئی کا نیا چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ویب براؤزر، گوگل کروم کو چیلنج کرے گا

اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی جیسے مشہور چیٹ بوٹ کے لیے جانی جاتی ہے، اب گوگل کے بزنس کے ایک اہم حصے کو ہدف بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کروم کے مقابلے میں ایک نیا ویب براؤزر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہوگا۔ تاہم اس براؤزر کی ظاہری شکل اور خصوصیات کے بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں، کیونکہ اس پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی اس براؤزر کی تیاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنی نے وہ دو افراد کی خدمات حاصل کی ہیں جو گوگل کروم کی تیاری میں شامل تھے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اوپن اے آئی نے گوگل کے اہم کاروباری شعبے کو چیلنج کیا ہو۔ کمپنی نے ماضی میں اپنا سرچ انجن بھی تیار کیا تھا، جو گوگل سرچ کے متبادل کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اس سرچ انجن کو "سرچ جی پی ٹی” کا نام دیا گیا تھا اور اس کی تیاری کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا۔ نومبر 2024 میں اس سرچ انجن کو اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

فی الحال، سرچ جی پی ٹی چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے، لیکن یہ سرچ انجن آئندہ چند ماہ میں چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button