بزنس

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ 99 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گئی، تیزی کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1,294 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 99,092 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 97,798 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 34 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار 241 روپے مالیت کے 51 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار 473 شیئرز کا لین دین ہوا تھا، جو کہ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button